ملکہ زُبیدہ کو اللہ تعالیٰ کی زیارت

ملکہ زُبیدہ کو اللہ تعالیٰ کی زیارت

زُبیدہ خاتون ایک نیک ملکہ تھی ۔۔۔۔
اس نے نہر زُبیدہ بنوا کر مخلوق خدا کو بہت فائدہ پہنچایا ۔۔۔۔
اپنی وفات کے بعد وہ کسی کو خواب میں نظر آئی ۔۔۔۔
اس نے پوچھا کہ زُبیدہ خاتون! آپ کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا؟
زُبیدہ خاتون نے جواب دیا کہ اللہ رب العزت نے بخشش فرما دی ۔۔۔۔
خواب دیکھنے والے نے کہا کہ آپ نے نہر زُبیدہ بنوا کر مخلوق کو فائدہ پہنچایا آپ کی بخشش تو ہونی ہی تھی ۔۔۔۔ زُبیدہ خاتون نے کہا نہیں ۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ جب نہر زُبیدہ والا عمل پیش ہوا تو پروردگار عالم نے فرمایا کہ یہ کام تو تم نے خزانے کے پیسوں سے کروایا ۔۔۔۔ اگر خزانہ نہ ہوتا تو نہر بھی نہ بنتی ۔۔۔۔
مجھے یہ بتائو کہ تم نے میرے لئے کیا عمل کیا ۔۔۔۔ زُبیدہ نے کہا کہ میں تو گھبرا گئی کہ اب کیا بنے گا ۔۔۔۔
مگر اللہ رب العزت نے مجھ پر مہربانی فرمائی ۔۔۔۔ مجھے کہا گیا کہ تمہارا ایک عمل ہمیں پسند آ گیا ۔۔۔۔
ایک مرتبہ تم بھوک کی حالت میں دستر خوان پر بیٹھی کھانا کھا رہی تھی کہ اتنے میں اللہ اکبرکے الفاظ سے اذان کی آواز سنائی دی ۔۔۔۔ تمہارے ہاتھ میں لقمہ تھا اور سر سے دوپٹہ سرکا ہوا تھا ۔۔۔۔
تم نے لقمے کو واپس رکھا پہلے دوپٹے کو ٹھیک کیا پھر لقمہ کھایا ۔۔۔۔ تم نے لقمہ کھانے میں تاخیر میرے نام کے ادب کی وجہ سے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چلو ہم نے تمہاری مغفرت فرما دی۔۔۔(یادگار ملاقاتیں)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more