مقام صدیق رضی اللہ عنہ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے فرزند حضرت عبدالرحمن رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جنگ بدر سے پہلے حالت کفر پر تھے بلکہ جنگ بدر میں وہ دشمنوں کے ساتھ شامل تھے جب عین جنگ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اپنے فرزند کی زد میں آگئے تو محبت پدری نے جوش مارا اور حضرت عبدالرحمن نے اپنا رخ دوسری سمت کرلیا ۔۔۔۔
اصحاب رسول (صلی اﷲ علیہ وسلم ) کی محفل گرم تھی جنگ بدر کا ذکر چھڑا تو حضرت عبدالرحمن نے جو اس وقت مشرف باسلام ہوچکے تھے اپنے جلیل القدر والد (حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے) مندرجہ بالا واقعہ کا ذکر کیا آپ نے فرمایا اگر تم میری زد میں آجاتے تو میں للہیت کے مقابلہ میں محبت پدری کی کوئی پروا نہ کرتا کیونکہ مسلمان حق کی اشاعت و تبلیغ کے لئے ہے نہ باطل سے ڈرنے اور تعلقات میں پھنسنے کے لئے ۔۔۔۔ (ناقابل فراموش واقعات)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

