مقالات صوفیہ
معاش کی سہولت و فراخی حاصل کرنا
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ جب تم کو یہ خبر ملے کہ فلاں بستی میں اشیاء کی ارزانی اور معاش کی سہولت ہے(اگر ضرورت سمجھو)تو وہاں پہنچ جاؤ کیونکہ وہاں کی سکونت تمہارے قلب اور دین کے لیے زیادہ اسلم و بہتر ہے ۔نیز آپ نے فرمایا کہ لوگوں کی طرف محتاج ہونے سے مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں دس ہزار دینار کا ذخیرہ اپنے پیچھے چھوڑ کر جاؤں اور قیامت میں مجھ سے ان کا حساب کتاب بھی ہو کیونکہ پہلے زمانہ میں تو مال ناپسندیدہ چیز سمجھی جاتی تھی مگر آج کل تو وہ مسلمان کے لئے ڈھال ہے جو اس کو سلاطین و امراء کے سامنے دستِ سوال دراز کرنے سے بچاتا ہے ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

