مقالات صوفیہ
لوگوں کی خدمت مجاہدہ سے زیادہ بہتر ہے
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کے سامنے حضرت یوسف بن اسباط رحمۃ اللہ علیہ کی کثرت عبادت کا ذکر کیا گیا۔ آپ نے فرمایا کہ تم نے ایسے لوگوں کا نام لیا کہ ان کے نام کی برکت سے شفاء حاصل ہوتی ہے لیکن اگر سارے مسلمان انہی کا طرز عمل اختیار کر لیں تو رسول اللہﷺ کی (دوسری) سنتوں یعنی مریضوں کی عیادت، جنازہ کی نماز اور اسی قسم کی دوسری طاعات کو کون ادا کرے گا۔
فائدہ: مطلب یہ ہے کہ ان سنتوں پر عمل کرنا مجاہدہ فی العبادت سے افضل ہے۔ مراد تضرع للمجاہدہ ہے ( یعنی کثرت مجاہدہ کی مشقت کے باعث دیگر امور سے عاجز ہوجانا ہے) ورنہ معتدل مجاہدہ ضروری اور طاعاتِ مذکورہ کے ساتھ جمع ہوسکتا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

