مقالات صوفیہ
اہل مجلس کی رعایت
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت عون بن عون بن عبد اللہ بن عقبہ رحمتہ اللہ علیہ کی عادت تھی کہ کبھی اعلی قسم کا لباس پہنتے تھے اور بھی معمولی اون کا۔ آپ سے اس کی مصلحت دریافت کی گئی تو فرمایا کہ میں کبھی کبھی اعلیٰ قسم کا لباس اس لئے پہنتا ہوں کہ شان وشوکت والے آدمی میرے پاس آنے اور علمی استفادہ کرنے سے محجوب وشرمندہ نہ ہوں اور کبھی معمولی لباس پہنتا ہوں تاکہ مساکین مرعوب نہ ہوں اور میرے پاس بیٹھنے سے ان کو ہیبت نہ ہو ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

