مفت خوری و ترک اسباب
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ مفت خوری سے بہتر ہے کہ بلند ہمتی سے کمائے اور دوسروں کی خدمت کرے. حلال طریقہ سے کمانے میں شرم نہ کرے گو عرف میں دھرا رہ جائے (یعنی بدنامی معلوم ہوتی ہو)۔ البتہ جو لوگ دین کی خدمت میں مشغول ہیں وہ اگر معیشت کے طریقے اختیار کریں گے تو دینی کام برباد ہو جائے گا۔ ایسے لوگوں کے لئے اسباب ترک کرنا جائز بلکہ بعض اوقات اولی ہے اور ان کی خدمت عام مسلمانوں کے ذمہ ضروری ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

