معیار اجتہاد
علمائے سلف نے ایسے عالم کے لیے جس کی تقلید کرنی چاہیے ایک معیار مقرر کیا ہے۔۔۔ حضرت شاہ ولی اللہ قدس سرہ فرماتے ہیں: ’’اجتہاد کی تعریف جو کلام علماء سے سمجھی جاتی ہے یہ ہے کہ خوب محنت کرنا، دریافت کرنے میں شریعت کے احکام فرعی کو، اُن کی تفصیلی دلیلوں سے جس کی کلیات کا حال چار قسم پر ہے۔۔۔ یعنی کتاب اور سنت اور اجماع اور قیاس پر۔۔۔‘‘ (تقلید شخصی، ص:۴)
