معمولی کام پر بخشش
پہلا واقعہ:امام غزالی رحمہ اللہ جنھوں نے کیمیائے سعادت احیاء العلوم اور تبلیغ دین وغیرہ کتب لکھیں ان کی وفات کے بعد کسی اللہ والے کو انکی زیارت ہوئی ۔۔۔۔پوچھا کیا معاملہ ہوا؟فرمایا جب پیشی ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے پوچھا غزالی اپنے ساتھ کیا لائے ہومیں نے عرض کیا اے الہ العٰلمین میں نے دنیا میں جگہ جگہ تیرے دین کی تبلیغ کی لوگوں کو درس و تدریس کے ذریعہ احکام سنائے بڑی بڑی کتابیں لکھیں۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ سب کچھ ہمارے ہاں کچھ حقیقت نہیں رکھتا ۔۔۔۔ بس یہ سننا تھا کہ میرے پاؤں لرزنے کانپنے لگے اور میں پسینے میں ڈوبنے لگا اسپر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فکر نہ کرو تمہارے پاس ایک عمل ہے جس پر تمہاری بخشش کر دی جاتی ہے ۔۔۔۔ وہ یہ کہ ایک مرتبہ تم لکھ رہے تھے تمہارا قلم دوات میں تھا اس پر جو سیاہی لگی ہوئی تھی اسپر ایک مکھی آبیٹھی تم نے ہماری مخلوق پر رحم کر کے قلم کو روکے رکھا اور مکھی نے سیاہی کا پانی پی کر پیاس بجھالی آج اس عمل کی بناء پر ہمارے فضل کا لطف اٹھاؤ اور جنت کے مزے لوٹو۔۔۔۔
معلوم ہوا کہ بڑی نیکی کر کے تکبر نہ کرنا چاہیے اور چھوٹی نیکی کو محض معمولی سمجھ کر چھوڑ نہ دینا چاہیے اور چھوٹی نیکیاں زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کر لینی چائیں۔۔۔۔
دوسرا واقعہ: اسی سال عبادت کرنے والے منصور بن ذکین رحمہ اللہ روتے رہتے تھے وفات کے بعد بیٹے کو خواب میں ملے پوچھا کیا حال گزرا؟ فرمایا پوچھیئے مت بڑا نازک مقام ہے۔۔۔۔ حساب کے وقت مجھ سے کہا گیا کہ کیا نیک کمائی لایا ہے؟میں نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت (ایک ہونے)پر ستر دلیلیں لایا ہوں ۔۔۔۔فرمایا کہ ایک بھی قبول نہیں۔۔۔۔ یہ سنتے ہی میں تھرا (کانپ)گیا پھر پوچھا گیا کہ اور بھی کچھ ہے؟ میں نے عرض کیااللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے میںنے سو ہزاریعنی ایک لاکھ درہم دئیے تھے۔۔۔۔ حکم ہوایہ بھی قبول نہیں۔۔۔۔ پھر تو میں بہت ہی گھبرا گیا کہ جن چیزوں پر بخشش کا بھروسہ تھا انکایہ حال ہوا اتنے میں حکم ہوا کہ کیاتجھ کو یاد نہیںہے کہ تو نے راستے سے ایک کانٹا اٹھا کر ایک طرف پھینک دیا تھا کہ کسی کو لگ نہ جائے سو اس وجہ سے ہم نے تجھے بخش دیا۔۔۔۔معلوم ہوا کہ خلق خدا کی خدمت معمولی بھی ہو تو اس کا ثواب بہت ہے اس لئے جب کسی کو پریشان دیکھیںتو اس کی مدد کرنی چاہیے مالی نہ کرسکیںتو بدنی کرلیں بدنی بھی نہ کر سکیںتو وہیںپر اسکے لئے نقددعاکر دیں ۔۔۔۔چاہے آپ اسکوجانتے ہیںیا نہیں۔۔۔۔اس کااجر و ثواب بہت زیادہ ہے۔۔۔۔(کلید بہشت ص۲۹۸)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

