معاشی پریشانی کا علاج
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ الٰہی بخش صاحب رئیس میرٹھ حکیمانہ دماغ رکھتے تھے۔ انہوں نے ایک بڑے کام کی بات فرمائی کہ لوگ معاشی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اس کی تو بہت فکر کرتے ہیں کہ آمدنی بڑھائیں جو عادۃً ان کے اختیار میں نہیں مگر اس کی فکر نہیں کرتے کہ خرچ گھٹائیں۔ خصوصاً غیر ضروری اخراجات کو بہت کم کریں حالانکہ یہ ہر ایک انسان کے اختیار میں ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

