مصیبت آئے تو صبر کرو
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں عرض کیا کہ حضرت ! مجھ پر مصائب اور حوادث اتنے آئے ہیں کہ اگر خودکشی جائز ہوتی تو میں یقینا کر لیتا۔ارشاد فرمایا کہ اگر مصائب اور حوادث کوئی بری چیز ہوتی تو حق تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کے لیے پسند نہ فرماتے ۔ مانگنا تو عافیت ہی چاہیے لیکن اگر کوئی مصیبت آجائے تو رضا بالقضا(اختیار کرنی)چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کے حاکم اور حکیم ہونے کا یقین رکھے اور ان ہی پر نظر رکھے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۱۲۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں