مصلح ہمیشہ بدنام ہی ہوتا ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے ۔ لکھا ہے کہ میں لوگوں کو بیعت کیا کرتا ہوں مگر بعض لوگ کہتے ہیں کہ خلافت نامہ دکھلاؤ، لہٰذا خلافت نامہ آپ مجھے دے دیجئے تاکہ میں ان کو دکھلا دوں۔ میں نے لکھا ہے کہ اپنے دماغ کا علاج کراؤ۔ برا بھلا تو بہت کہیں گے مگر خیر ، مصلح ہمیشہ بدنام ہی ہوتا ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۱۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

