مصلح پر بے اعتمادی سوء ادب ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ بالکل غیر ضروری سوالات کرتے ہیں اور اگر ان کا جواب نہ دیا جائے تو بد اخلاق سمجھتے ہیں اور بعض تو یہ غضب کرتے ہیں کہ سوال کے ساتھ حدیث من سئل عن علم علمہ ثم کتمہ الجم یوم القیامۃ بلجام من نار (ترجمہ:جس سے علم دین کی کوئی ایسی بات پوچھی جائے جسے وہ جانتا ہے، پھر وہ اسے چھپائے تو قیامت کے دن اسے آگ کی لگام پہنائی جائے گی ) بھی لکھ کر بھیجتے ہیں ۔ کیسی بے عقلی کی بات ہے کہ انسان غیر ضروری امور میں اپنے وقت کو صرف کردے اور پھر جس سے دین حاصل کرے اس پر احتمال کتمانِ ( چھپانا، پوشیدہ رکھنا)حق کا جو کہ حرام ہے کرنا اور اس بنا پر وعید سنانا کس قدر سوء ادب ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۸۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

