مصائب سے بچانے والا عمل (شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مد ظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ دنیا کے مصائب سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بہت زیادہ تاثیر رکھتا ہے یعنی ذکر کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ بندہ جتنا ذکر زیادہ کرے گا اتنا ہی اللہ تعالیٰ اس کو دنیاوی مصائب سے محفوظ رکھیں گے اور اس کا مشاہدہ ہے۔ کثرت سے ذکر کرنے والے عام طور پر دنیا کے مصائب کا کم شکار ہوتے ہیں ۔ دیکھو! بھئی دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں ہو سکتا کہ جس کو ساری زندگی میں کوئی صدمہ نہ آئے، کوئی غم نہ آئے، کوئی مصیبت نہ آئے۔یہ دنیا تو ہے ہی ایسی کہ اس میں خالص راحت،خالص لطف، خالص لذت نہیں مل سکتی ۔ اس کے اندر ہر طرح کے اسباب پیدا ہوتے ہیں ۔ اس دنیا میں کبھی لذت آتی ہے اور کبھی تکلیف ہوتی ہے ، کبھی راحت ہوتی ہے اور کبھی صدمہ ہوتا ہے ، کبھی غم ہوتا ہے، کبھی خوشی ہوتی ہے ۔ بڑے سے بڑا بادشاہ ، بڑے سے بڑا حاکم ، بڑے سے بڑا پیغمبر، بڑے سے بڑا ولی دنیا کی تکالیف سے محفوظ نہیں ہے ۔ اس کو کچھ نہ کچھ تکلیف ہوتی ہے لیکن ذکر اللہ کی کثرت انسان کو دنیاوی مصائب سے بہت زیادہ محفوظ رکھتی ہے۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد اول، صفحہ ۱۱۱۔
یہ ملفوظات حضرت مولانا فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

