مشرقی پاکستان کا حادثہ
۔۹،۱۰ جنوری ۱۹۷۲ء کی درمیانی شب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے ۔ ایک دبلے پتلے گورے چٹے بزرگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائیں جانب کھڑے تھے سامنے علماء کا ایک گروہ تھا۔
ایک عالم نے کھڑے ہو کر مشرقی پاکستان کے حالات بیان کرنے شروع کر دئیے جب انہوں نے کہا ’’ پھر یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھارت کی فوجیں فاتحانہ انداز سے ہمارے ملک میں داخل ہو گئیں ‘‘ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے داہنے دست مبارک کی انگلیوں سے اپنی پیشانی تھام لی ۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں سے لگاتار آنسو بہنے لگے ۔ تمام اہل مجلس پر بھی گریہ طاری ہو گئی اور بعض لوگ چیخ مار کر رونے لگے ۔
کچھ دیر بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علماء کو مخاطب کر کے فرمایا ’’اس حادثہ عظیم پر ملائکہ بھی غم زدہ ہیں ۔ مگر تمہارے اعمال کی وجہ سے انہیں اس مرتبہ تمہاری مدد کے لیے نہیں بھیجا گیا ۔ ‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ انور سرخ ہو گیا ۔
اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’تمہیں معلوم ہے تمہارے اس ملک میں میری نبوت کا مذاق اڑایاگیا۔میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو گالیاں دی گئیں اور میری سنت کی تضحیک اور اہانت کی گئی۔ ‘‘۔
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’اے جماعت علماء ! امت کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ جب تک حکام عیاشی، ظلم ، تکبر کو نہیں چھوڑیں گے ، جب تک امراء بخل ، حق تلفی اور بے حیائی کو ترک نہ کریں گے ۔ جب تک علماء حق چھپانے ،دنیا کے لالچ اور ریاکاری اور خود نمائی سے باز نہ رہیں گے جب تک عورتیں ناچ گانے، شوہروں کی نافرمانی ، عریانی اور بے پردگی نہ چھوڑیں گی ۔ اور جب تک پوری قوم جھوٹی گواہی ، غیبت ، خلاف فطرت جنسی فعل ، شراب نوشی، سود خواری، اور شرک کے کاموں سے باز نہیں آئے گی۔ خوب یاد رکھو اس وقت تک تم عذاب الٰہی سے بچ نہیں سکتے‘‘۔
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’تم مجھے یہ باتیں ترک کر دینے کی ضمانت دو ۔ میں تمہیں دنیا اور آخرت کی بھلائی اور دشمن پر غلبہ کی بشارت دیتا ہوں۔(دینی دسترخوان جلد۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

