مسلمانوں کی عزت کی کنجی
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ مسلمانو! تم شریعت پر عمل کر کے دیکھو، ان شاءاللہ سب تمہاری عزت کریں گے جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ جو پکے مسلمان ہیں، انگریز ہندو پارسی وغیرہ سب ان کی عزت کرتے ہیں۔ تم دین پر قائم رہو، ساری قومیں تمہاری تابع ہو جائیں گی۔ اسی ضمن میں مزید فرمایا کہ اسلام کو اپنی طرف جذب کرنے یعنی راغب کرنے کے لئے غیر قوم کو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ۔ (اسلام کی تعلیم میں وہ حسن ہے کہ ) وہ دشمن کو دشمن کہہ کر بھی اپنی طرف کھینچ سکتا ہے کیونکہ اسلام نے دوسری قوموں کے حقوق کی بھی رعایت کی ہے۔ وہی حقوق اور وہی رعایت سب کے کھینچنے کے لئے کافی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

