مسلمانوں کی صاف گوئی
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانو ررحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ میں تو یہ چاہتا ہوں کہ آپس میں تعلقات صاف ہوں، کسی بات میں الجھن نہ ہو ، نہ ان کو کسی سے تکلیف پہنچے ،نہ اوروں کو ان سے تکلیف ہو۔ اگر ملنے کا جی چاہا مل لے ، نہ جی چاہانہ ملے، صاف کہہ دیا کہ فرصت نہیں۔ مسلمان کی تو یہ خوبی ہے کہ ان کی دنیا بھی دین کے رنگ میں ہو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

