مسلمانوں کی تباہی کا راز
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ میں سچ کہتا ہوں کہ مسلمان دوسری قوم کے ہاتھ سے کبھی تباہ نہیں ہوتے ، جب تباہ ہوتے ہیں اپنے ہاتھ سے ہوتے ہیں۔ اسلام ایک قلعہ ہے، آہنی دیوار ہے ، اس میں مسلمانوں کو بسایا ہے ، اس دیوار کو کوئی نہیں توڑ سکتا ۔ اب اس کا کیا علاج کہ کوئی خود ہی دشمن کے لیے پھاٹک کھول دے ۔ اگر یہ (مسلمان) طریقہ سے رہیں تو کسی سے مغلوب ہو ہی نہیں سکتے۔ یہ تو حزب اللہ ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے:۔
فان حزب اللّٰہ ھم الغالبون
یہ تو غالب ہی رہیں گے مگر خود ہی اپنا ناس کر لیں تو اور بات ہے ۔ مسلمانوںپر جب تباہی آئی ہے، اپنے ہاتھوں آئی ہے ، کسی دوسرے کے ہاتھوں نہیں آئی۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۲۳)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

