مسلمانوں کو اپنی دولت کی خبر نہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ میرے جو قواعد وضوابط ہیں ان کو اپنی اور دوسروں کی راحت رسانی کے واسطے میں نے وضع کئے ہیں اور ایسے اصول اور ضوابط سب اسلام کے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ انگریزوں سے سیکھے ہیں، بالکل غلط ہے بلکہ خود انگریزوں نے اسلام سے سیکھے ہیں۔ ہمیں خبر نہیں کہ ہمارے گھر میں کیا دولت ہے؟ اس جہل کی کوئی انتہا ہے۔ اتنی خبر نہیں، اپنی دولت کو دوسروں کی سمجھتے ہیں اور یہی کیا جس قدر غیر مسلم اقوام ہیں سب وحشی تھیں۔ تواریخ اٹھا کر دیکھو پتہ چل جائے گا۔ یہ سب اسلام کی خوبیاں ہیں جو دوسری قوموں نے اختیار کرلی ہیں۔ اور ایسے اصول صحیحہ سے ہر شخص منتفع (فائدہ اٹھانا ) ہوسکتا ہے، راحت اٹھا سکتا ہے۔ اس میں مسلم اور غیر مسلم کی قید نہیں ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

