مردہ کی قبر پر اجرت دے کر قرآن پڑھوانا حرام ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ قبر پر حافظ کو مقرر کرنا جائز نہیں کیونکہ اس میں بھی تو یہی بات ہے کہ عبادت پر اجرت لی جاتی ہے ۔ اس پر بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ صاحب مولویوں کو کیا ہوگیا کہ مردہ کو ثواب پہنچانا ہی بند کردیا۔ ہم کہتے ہیں کہ اس کا ثواب ہی نہیں پہنچتا ، پھر بند کیا کرا دیا کیونکہ ثواب پہنچنے کی صورت تو یہ ہوتی ہے کہ اوّل کرنے والے کو ثواب ملتا ہے ، پھر اس کو اختیار ہے کہ جسے چاہے بخش دے ، جسے اپنا مال چاہے دیدے اور یہاں خود ہی کو ثواب نہیں ملا تو دوسرے کو کیا بخشے گا۔(بدعت کی حقیقت اور اس کے احکام و مسائل، صفحہ ۵۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات بدعت کی حقیقت سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

