مردِ دانا پر کلام نازک کا اثر
مرزا بیدل ہندوستان کے بڑے مشہور نعت گو فارسی شاعر گزرے ہیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب ہندوستان کی علمی اور قومی زبان فارسی تھی۔۔۔ ان کے نعتیہ کلام کا چرچا ایران میں بھی پہنچا۔۔۔۔ کلام پسند آئے تو صاحب کلام کو دیکھنے کا شوق دل میں اُبھرتا ہے۔۔۔ ان کے کلام سے متاثر ہوکر ایک شخص ایران سے ہندوستان بیدل صاحب سے ملنے آیا، ملاقات ہوئی۔۔۔
معلوم نہیں ذہن میں اس نے نعتیہ کلام پڑھ کر بیدل کا کیسا خیالی خاکہ بنایا ہوگا لیکن مرزا بیدل کو جب دیکھا کہ وہ داڑھی منڈاتے ہیں تو حیرت سے پوچھا ’’آپ داڑھی منڈاتے ہیں؟
‘‘ بیدل نے کہا ۔۔۔’’جی ہاں! داڑھی تو منڈواتا ہوں ۔۔۔۔لیکن کسی کا دل نہیں دکھاتا‘‘ … ’’ارے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل دکھاتا ہے‘‘ ایرانی مسافر نے برجستہ کہا۔۔۔ ان کے اس جملے کا بیدل پر اس قدر اثر ہوا کہ انہوں نے آئندہ داڑھی منڈوانا چھوڑ دیا۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

