مراقبہ احساناتِ الہیہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ انسان پر شب و روز کے اوقات میں حق تعالیٰ کی جانب سے طرح طرح کے انعامات و احسانات ہوتے رہتے ہیں مثلاً کھانا، پینا، سونا ، طرح طرح کے عیش و آرام وغیرہ ۔ ان انعامات کو جو پیش آتا جائے سوچا کرے کہ یہ انعام ہوا، یہ انعام ملا۔ اس سوچنے سے عرفانِ حق میں ترقی ہوتی ہے۔ اور جتنی نعمتیں روزانہ ملتی رہتی ہیں سب منجانب اللہ ہیں ۔ اس فکر اور تدبیر سے غافل نہ رہے۔ پھر دیکھئے کہ کس قدر معرفت حاصل ہوتی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

