مدینہ منورہ کی حاضری اور مسجدنبوی اور روضہ اقدس کی زیارت
ارشاد فرمایا کہ اگر گنجائش ہو تو حج کے بعد یا حج سے پہلے مدینہ منورہ حاضر ہو کر جناب رسول مقبول ﷺ کے روضہ مبارک اور مسجد نبوی کی زیارت سے برکت حاصل کرے ۔ اس کے متعلق رسول مقبول ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس شخص نے میری وفات کے بعد میری زیارت کی اس کو وہی برکت ملے گی جیسے میری زندگی میں کسی نے زیارت کی اور یہ بھی فرمایا کہ جو شخص خالی حج کر لے اور میری زیارت کو نہ آئے اس نے میرے ساتھ بڑی بے مروتی کی ۔
نیز فرمایا کہ حج کے متعلق ایک عمل اور بھی ہے یعنی حضور اقدس ﷺ کے روضہ شریف کی زیارت جو اکثر علماء کے نزدیک مستحب ہے ۔ اور جس طرح حج میں عشق ِ الٰہی کی شان تھی ، اس زیارت میں عشقِ نبوی کی شان ہے ۔ اور جب حج سے عشقِ الٰہی میں ترقی ہوئی اور زیارتِ نبوی سے عشقِ نبوی میں تو جس کے دل میں اللہ و رسول کا عشق ہوگا وہ دین میں کتنا مضبوط ہوگا۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۳۱۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

