مدارس کے طلباء کی خوش نصیبی

مدارس کے طلباء کی خوش نصیبی

آپ خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے آپ کو مدرسے کی زندگی کے ساتھ جوڑا ہے۔ پریشان نہ ہوں، بعض طلبا سوچتے ہیں کہ جی ہمیں تو باہر کی دنیا کا پتہ ہی نہیں۔ بھئی! یہ نقصان کی بات نہیں ہے، یہ خوشی کی بات ہے، یہ صفت کی بات ہے کہ ہمیں برائی کے طریقوں کا پتہ ہی نہیں ہے، ہم فتنوں سے بچے ہوئے ہیں، الحمد ﷲ۔ آپ اگر گھر کے کمرے کے اندر ہوں اور باہر آندھی چل رہی ہو تو اندر بیٹھنے والے پریشان نہیں ہوتے ہیں، خوش ہوتے ہیں۔ اس لئے کہ جو باہر سے آتا ہے اس کے منہ کے اوپر مٹی برس رہی ہوتی ہے، جو باہر سے آتا ہے اسی کا منہ مٹی والا ہوتا ہے۔ تو بالکل یہی حال ہے، آج کے دور میں جو کہف کے اندر ہے وہ گناہوں کی معصیت کی مٹی سے بچا ہوا ہے، جو کہف سے نکلے گا وہ واپس آئے گا تو مٹی والا چہرہ لے کر آئے گا۔ تو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم اس پر خوش ہیں، الحمد ﷲ! اللہ نے ہم پر رحمت کردی، ہمارا ایمان بچانے کے لئے اللہ نے ہمیں اصحاب ِ کہف کے ساتھ جوڑ دیا۔
اس لئے مدرسوں میں یا ان جگہوں پر رہنے میں اپنے آپ کو محروم القسمت نہ سمجھیں کہ جی ہم تو باہر ہی نہیں نکلتے، ہم محروم ہیں، نہیں! ہم تو خوش قسمت ہیں کہ ہم آندھی سے بچے ہوئے ہیں۔ جیسے کمرے کے اندر بیٹھا ہوا خوش ہوتا ہے کہ الحمد ﷲ میں اندر بیٹھا ہوں، میرا منہ مٹی والا نہیں ہو گا، ہم بھی خوش ہیں۔ الحمد ﷲ مدرسے میں رہتے ہیں، باہرنکل گئے تو مٹی والا ہی ہونا ہے، اللہ نے بچایا ہوا ہے۔(ج 33ص250)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more