مخلوق خدا کی خدمت کا لطف
حضرت شیخ رکن الدین متوفی 730ھ کا معمول تھا کہ وہ جب بھی سلطان قطب الدین خلجی کے پاس تشریف لے جاتے تو راستے میں اپنی سواری کو آہستہ آہستہ چلاتے تاکہ جو لوگ بادشاہ وقت سے اپنی کچھ درخواستیں منظور کروانا چاہیں تو وہ درخواستیں آپ ان سے لے لیں، اسی طرح چلتے رہتے۔۔۔۔ جب سلطان کے دربار میں پہنچے تو سلطان ان کی تعظیم کے لئے دربار سے باہر آتا اور ان کو احترام سے اپنے دربار میں لے جاتا، پھر شیخ رکن الدین وہ تمام درخواستیں سلطان کی خدمت میں پیش کردیتے اور بادشاہ ہر درخواست پرحکم نامہ جاری کردیتا، شیخ جب واپس ہوتے تو وہ تمام درخواستیں واپس ان کے لوگوں تک پہنچا دیا کرتے تھے، پھر شیخ فرماتے کہ مخلوق کی خدمت کرنے سے مجھے جو لطف آتا ہے وہ شاید کسی اور چیز سے نہ حاصل ہو سکے۔۔۔۔(سیدالعارفین )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

