محقق ابن الجزری رحمہ اللہ
حضرت محقق ؒارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے جب شیخ علامہ شمس الدین محمد بن عبدالرحمن کی طرف مصر کا سفر کیا۔۔۔۔۔ اور ان سے شاطبیہ و عنوان و تیسیر کے طرق کے موافق قراآت سبعہ کی جمع الجموع پڑھنی شروع کی اور اسی اثنا میں مجھے دوسرے سفر کی نوبت آئی۔۔۔۔۔ اور میں سورئہ حجر کے آخر تک پہنچ چکا تھا۔۔۔۔۔ تو میں نے بقیہ حصہ قرآن (یعنی سورئہ نحل سے آخر قرآن تک کے پونے سترہ پاروں ) کو شب جمعہ سے شب پنجشنبہ تک صرف ایک ہفتہ میں پورا کر لیا۔۔۔۔۔ اور میری قراء ت کی سب سے آخری مجلس سورئہ واقعہ کے شروع سے اخیر قرآن عظیم تک تھی۔۔۔۔۔ جس کو ایک ہی رات میں پورا کر لیا۔۔۔۔۔ وَاﷲ ُالْمُوَفِّقُ۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

