محبت کے لئے سادہ زندگی ہی مناسب ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشادفرمایا کہ شریعت نے بناوٹ اور محض ظاہری محبت سے منع کیا ہے لیکن اس محبت کی تعلیم دی ہے جو ظاہر و باطن اور حاضر و غائب ہر حالت میں یکساں ہو ۔ جس میں للٰہیت کے سوا کچھ نہ ہو ۔ ایسی محبت کی بے انتہا فضیلت حدیث میں وارد ہے چنانچہ حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ندا دی جائے گی کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو آپس میں حب فی اللہ (محض اللہ تعالی کے لئے محبت) رکھتے تھے۔آج میں ان کو اپنے سایہ میں جگہ دوں گا جبکہ کوئی سایہ سواۓ میرے سایہ کے نہیں ہے.
اور فرمایا کہ یادرکھئے اس محبت کے لئے سادہ زندگی ہی مناسب ہے اور جہاں تکلفات آۓ بس محبت کی جڑ گئی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

