محبت کا مفہوم اور اقسام
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ محبت نام ہے میلان قلبی کا ۔ اس کے مراتب کثیرہ ہیں۔ یہ بھی ایک مرتبہ ہے کہ نام سن کر بے تاب ہو جاۓ۔ادنی مرتبہ یہ ہے کہ اللہ کی طرف دل کھنچنے لگے۔ اور جیسے مراتب مختلف ہیں اسی طرح قسمیں بھی مختلف ہیں ۔ ایک عقلی دوسری طبعی اور جس محبت کے حاصل کرنے کا حکم ہے وہ محبتِ عقلی ہے ۔ اسی لئے *اطیـعـو اللہ* فرمایا ، یہ نہیں فرمایا کہ *اطیعو الله طبعا* اب میدان وسیع ہوگیا ۔ کم از کم یہی سمجھ کر اطاعت کرو کہ اللہ ہم سے خوش ہوگا مگر اس پر بس نہ کرو ، آگے بڑھتے رہو یہاں تک کہ اطاعت میں لطف آنے لگے اور پھر اس کے بغیر چین نہ پڑے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

