محبت رسول کا تقاضہ
۔’’حدیث میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ’’من احبّنی فقد اطاعنی و من اطاعنی کان معی فی الجنۃ‘‘ جس نے مجھ سے محبت کی بے شک اس نے میری اتباع کی اور جس نے میری اتباع کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔۔۔۔ اس سے معلوم ہوا کہ محبت کا ثمرہ لازمی اطاعت ہے۔۔۔۔ اگر اطاعت اور اتباع سنت نہیں ہے تو دعوائے محبت باطل ہے نیز عاشق دعویٰ نہیں کرتا عاشق تو عمل کرتا ہے۔۔۔۔ عشق کی اولین منزل ترک دعویٰ یعنی فنائیت محض ہے اور جو مدعی بنا ہوا ہے تو مدعی اپنی بقاء کا قائل ہے اس میں فنائیت کہاں؟ اس لئے اگر کوئی عاشق رسول ہے تو اس کی ملامت یہ ہے کہ دعویٰ نہ ہو کہ میں عاشق رسول ہوں بلکہ نادم ہو کہ جتنا عشق کرنا چاہئے تھا وہ نہیں کر سکا‘‘۔۔۔۔(جواہرحکمت )
سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
