مجوسی آپکے دست مبارک پر ایمان لے آیا
۔’’تاتار خانیہ ‘‘میں تحریر ہے کہ بغداد میں ایک کمیٹی تھی جس کو امراء کی کمیٹی کہتے تھے اس کا دستور تھا کہ جب کسی کو ضرورت ہوتی تو سب لوگ چندہ کر کے اس کی ضرورت پوری کر دیتے۔ ایک مرتبہ ایک مسلمان شخص کو پانچ ہزار روپے کی ضرورت پیش آئی۔ کمیٹی والوں نے چندہ سے روپیہ جمع کرنے کی تجویز کی۔ اتنے میں ایک مجوسی نے چپکے سے دس ہزار روپیہ لا کر اس کے حوالے کر دیا۔ پانچ ہزار قرضہ کے لیے اور پانچ ہزار تجارت کے لیے۔ اسی رات اسی مجوسی نے حضرت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ فرماتے ہیں کہ تو نے ایک مسلمان کی مشکل حل کی۔ خدا تیری سعی کو قبول کرے۔ اس نے دریافت کیا کہ آپ کون ہیں۔ فرمایا محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ شخص اسی وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر ایمان لے آیا اور صبح جامع مسجد میں حاضر ہو کر مسلمانوں کے روبرو تمام واقعہ دہر ا دیا۔ (سیرۃ النبی بعد از وصال النبی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

