مجلس میں لایعنی کلام پر اٹھ جانا چاہئے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشادفرمایا کہ سالک کے سامنے کوئی عبث یا لایعنی کلام کرے اور اس کو منع پر قدرت نہ ہوتو خود اٹھ جانا چاہئے اور اس کی دل شکنی کا خیال نہ کرے کیونکہ دوسرے کی دل شکنی سے اپنی دین بشکنی زیادہ قابل احتراز ہے ۔ یوں اگر نہ اٹھ سکے تو کسی بہانہ سے اٹھ جاۓ یا قصداً فی الفور کوئی مباح تذکرہ شروع کر دیا جاۓ تاکہ وہ قطع ہوجاۓ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

