مجاہدہ

مجاہدہ

ارشاد فرمایا کہ عام طور پر مجاہدے کے بغیر روحانی ترقی ممکن نہیں ۔ تن آسانی اور نفس پروری روحانیت کے لیے سم قاتل ہیں ، ان سے بچنا اور نفس پر جبر کرکے اللہ و رسول کی اتباع کرنا لازم ہے ۔ اس کا بدل کوئی وظیفہ نہیں ، نہ کوئی شغل اس کا عوض ہے۔
کسی عذر کی وجہ سے اگر کوئی شخص ایک عرصے تک مستقل بیٹھا رہے تو جسم ناکا رہ ہوجاتا ہے ، اعضاء مفلوج ہوجاتے ہیں ۔ ایسی حالت میں اگر دوبارہ چلنا دوڑنا چاہتا ہے تو علاج یہی ہے کہ چلنا شروع کردے، گو ابتدائََ تکلیف کے ساتھ ، تھوڑے وقت اور تھوڑی مسافت تک۔ پھر اسے کماََ و کیفاََ بڑھائے، بغیر سہارے کے، لمبے دورانیے کے لیے ؛ بالکل اسی طرح اطاعت پر آنے کے لیے اطاعت ہی کرنا پڑتی ہے ، کوئی دوسرا وظیفہ و دوا نہیں لہٰذا ہمت کر کے نفس کے خلاف اطاعت ِ رب اور اطاعت ِ نبی علیہ السلام بجا لائے۔ یہی اصل ہے بس!۔
( مؤرخہ۱۳ رمضان المبارک بمطابق ۱۸ مئی ۲۰۱۹ء،بروز ہفتہء، بمقام جامع مسجد،اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)

ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔

نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

لوگوں کی خاطر نیک عمل نہ کرنا چاہیے، نہ چھوڑنا چاہیے

لوگوں کی خاطر نیک عمل نہ کرنا چاہیے، نہ چھوڑنا چاہیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ جب کسی نیک کام کی توفیق عطا فرمائیں تو اس خیال سے کہ کہیں دکھاوا نہ ہو اسے چھوڑنا نہیں چاہیے، بلکہ کرتے رہنا چاہیے اور نیت کی اصلاح کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ استقامت کے ذریعے ریا کا علاج بھی...

read more

اپنے عیوب کا استحضار کیسے ہو

اپنے عیوب کا استحضار کیسے ہو اپنے عیوب پر نظر رہنی چاہیے ، ان کی اصلاح کی فکر کے بغیر سلوک طے نہیں ہوتا۔ امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عیوب ان طریقوں سے کھلتے ہیں:۔۱)دوستوں سے کہے کہ عیوب بتایا کرو۔۔۲) دشمنوں اور حاسدوں کی طرف سے جو تنقید ہو، ان پر توجہ...

read more

لذات

لذات نفس کی مرغوبات کے ساتھ معاملے میں یہ خیال رکھا جائے:۔۔۱۔ناجائز لذات۔ ہر حال میں ان سے دور رہے۔۔۲۔جائز لذات جو دسترس سے باہر ہوں ۔ ان کی تمنا نہ کرے، راضی بہ رضاء مالک رہے۔۔۳۔ جائز لذات جو دسترس میں ہوں۔ ان سے متمتع ہو لیکن بہت زیادہ انہماک نہ ہو۔( مؤرخہ ۲ مئی...

read more