مثالی صبر اور نبوی دعاء کی برکت کا عجیب واقعہ
ام سلیمؓ حضرت انسؓ کی والدہ تھیں جو اپنے پہلے خاوند یعنی حضرت انسؓ کے والد کی وفات کے بعد بیوہ ہو گئی تھیں اور حضرت انسؓ کی پرورش کے خیال سے کچھ دنوں تک نکاح نہیں کیا تھا اس کے بعد حضرت ابو طلحہٰؓ سے نکاح کیا جن سے ایک صاحبزادہ ابو عمرؓ پیدا ہوئے جن سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم جب ان کے گھر تشریف لے جاتے تو ہنسی مذاق بھی فرمایا کرتے تھے بقضائے الٰہی جب کمسنی میں ابو عمرؓ کا انتقال ہو گیا تو ام سلیمؓ نے ان کو نہلایا دھلایا، کفن پہنایا اور ایک چارپائی پر لٹا دیا ام سلیمؓ نے کھانا وغیرہ تیار کیا اور خود اپنے آپ کو بھی تیار کیا خوشبو وغیرہ لگائی رات کو ابو طلحہؓ گھر آئے۔۔۔۔ وہ دن کو روزے سے تھے ، کھانا کھا کر بچے کا حال پوچھا تو انہوں نے کہہ دیا کہ اب تو سکون سے ہے۔۔۔۔ وہ بے فکر ہو گئے، رات کو صحبت بھی کی۔۔۔۔ صبح کو جب وہ اٹھے تو کہنے لگیں کہ ایک بات دریافت کرنا تھی اگر کوئی شخص کسی کے مانگے چیز دیدے پھر وہ اس سے واپس لینے لگے تو واپس کر دینا چاہیے یا اس کو روک لے یعنی واپس نہ کرے؟ وہ کہنے لگے ضرور واپس کر دینا چاہیے۔۔۔۔ روکنے کا کیا حق ہے۔۔۔۔ مانگی چیز کا تو واپس کرنا ہی ضروری ہے یہ سن کر ام سلیمؓ نے کہا تمہارا لڑکا جو اللہ کی امانت تھا اللہ نے لے لیا ابو طلحہؓ کو اس پر رنج ہوا اور کہنے لگے تم نے مجھ کو خبر بھی نہ کی حضورؐ کی خدمت میں ابو طلحہؓ نے جا کر سارا قصہ عرض کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا دی اور فرمایا کہ شاید اللہ تعالیٰ اس رات میں برکت عطاء فرما دیں ایک انصاری صحابی کہتے ہیں کہ میں نے حضورؐ کی دعاء کی برکت دیکھی کہ اس رات کے حمل سے عبداللہ بن ابی طلحہؓ پیدا ہوئے۔۔۔۔ جن کے نو بچے ہوئے اور سب کے سب قرآن شریف کے حافظ بنے۔۔۔۔ سب کے سب قرآن شریف کے حافظ بنے۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

