متکبر کی مثال (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)
ارشاد فرمایا کہ عربی زبان میں کسی نے بڑی حکیمانہ بات کہی ہے۔ وہ یہ کہ متکبر کی مثال اس شخص جیسی ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہو، اب وہ پہاڑ کے اوپر سے نیچے چلنے پھرنے والوں کو چھوٹا سمجھتا ہے ، اس لئے کہ اوپر سے اس کو وہ لوگ چھوٹے نظر آ رہے ہیں اور جو لوگ نیچےسے اس کو پہاڑ پر دیکھنے والے ہیں وہ اس کو چھوٹا سمجھتے ہیں ۔بالکل اسی طرح ساری دنیا متکبر کو حقیر سمجھتی ہے اور وہ دنیا والوں کو حقیر سمجھتا ہے لیکن جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے آگے اپنے آپ کو فنا کر دیا، اللہ تعالیٰ اس کو عزت عطا فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے یہ چیز ہمارے اندر بھی پیدا فرما دے، آمین۔
۔(تواضع ،رفعت اور بلندی کا ذریعہ، اصلاحی خطبات، جلد پنجم، صفحہ ۳۶)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

