متانت اور نرمی
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مولانا شہیدؒ بہت تیز مشہور ہیں لیکن اپنے نفس کے لئے کسی پر تیزی نہ فرماتے تھے۔۔۔۔۔ ایک شخص نے مجمع عام میں مولانا سے پوچھا کہ مولانا میں نے سنا ہے کہ آپ حرام زادے ہیں۔۔۔۔۔ بہت متانت اور نرمی سے فرمایا کہ کسی نے تم سے غلط کہا ہے ۔۔۔۔۔ شریعت کا قاعدہ ہے الولد للفراش سو میرے والدین کے نکاح کے گواہ اب تک موجود ہیں ایسی باتوں کا یقین نہیں کیا کرتے۔۔۔۔۔ وہ شخص پائوں پر گر پڑا اور کہا کہ مولانا! میں نے امتحاناً ایسا کیا تھا۔۔۔۔۔ مجھے معلوم ہوگیا کہ آپ کی سب تیزی اللہ تعالیٰ کے واسطے ہے۔۔۔۔۔ اہل اللہ کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ان کی ذات کو جس قدر کوئی کہے وہ اپنے کو اس سے بدتر جانتے ہیں۔۔۔۔۔ (ص ۱۱۹ امثال عبرت حصہ دوم)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

