مبلغین تیار کرنے کی تحریک
ملفوظات حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ احکام کی تبلیغ اور مخالفین کے مضامین کو تحریراً و تقریراً رد کرنے کے لیے (مدارس کے ) ایسے منتہی طلبہ کو منتخب کیا جائے جن کے ظاہر و باطن میں کچھ تو دین کی طرف خاص میلان ہو اور پھر ان کو حضرات اہل اللہ کی خدمت میں رکھا جائے جس سے ان کا اخلاص راسخ ہوجائے اور ان کے اخلاق کی درستی ہو ۔ یہ مطلب نہیں کہ خوامخواہ عرفی صوفی ہو جائیں اور ضربیں لگانے لگیں بلکہ ان کی صحبت سے ان شاء اللہ اخلاق کا کچھ حصہ ضرور مل جائے گا۔ حسبِ استعداد جب کافی مدت تک ان کی خدمت سے مستفید ہولیں تب ان کو تحریری و تقریری تبلیغ کے منصب پر مقرر کیا جائے۔ اس وقت ان کی تحریر و تقریر نئے پرانے کسی طرز کی بھی ہو ان شاء اللہ مفید ہی ہوگی مضر نہ ہوگی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

