مایوس ہوکر دعا مانگنا نہ چھوڑو
ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ کی دعا اس وقت تک قبول ہوتی رہتی ہے جب تک وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور جلد بازی نہ کرے۔۔۔۔ صحابۂ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم نے دریافت کیا جلد بازی کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا مطلب یہ ہے کہ یوں خیال کر بیٹھے کہ میں اتنے عرصہ سے دعا مانگ رہا ہوں اب تک قبول نہیں ہوئی، یہاں تک کہ مایوس ہوکر دعا چھوڑ دے۔۔۔۔ (مسلم، ترمذی)
ایک حدیث میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ سے جب دعا مانگو تو اس حالت میں مانگو کہ تمہیں اس کے قبول ہونے میں کوئی شک نہ ہو۔۔۔۔ (معارف القرآن جلد ۳ صفحہ ۵۸۴)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

