ماں کے نافرمان کی بُری موت
ڈاکٹر نور احمد صاحب اپنے رسالہ قبر کی زندگی میں لکھتے ہیں۔۔۔میرے وارڈ میں ایک نوجوان گردے فیل ہوجانے کی وجہ سے مرا ۔۔۔تین دن نزع کی حالت میں رہا ۔۔۔۔اتنی بری موت کہ آج تک ایسی موت میں نے پچھلے ۴۰ سال کے عرصے میں نہیں دیکھی۔۔۔ اس کا منہ نیلا ہوجاتا تھا۔۔۔ آنکھیں نکل آتی تھیں اور منہ سے درد ناک آوازیں نکلتی تھیں جیسے کوئی اس کا گلا دبا ر ہا ہو۔۔۔
مرنے سے ایک دن قبل یہ کیفیت زیادہ ہوگئی۔۔۔ آواز اور زیادہ تیز ہوگئی اور وارڈ سے دوسرے مریض بھاگنے شروع ہوگئے۔۔۔ چنانچہ اس کو وارڈ سے دور ایک کمرے میں منتقل کردیاگیا تاکہ آواز کم ہوجائے مگر پھر بھی یہ حالت جاری رہی اس کا والد مجھے یہ کہنے کیلئے آیا کہ اس کو زہر کا ٹیکہ لگا دیں تاکہ مر جائے ہم سے ایسی حالت دیکھی نہیں جاتی۔۔۔میں نے اس کے والد صاحب سے پوچھا کہ اس نے کیا خاص غلطی کی ہے؟ اس کا والد فوراً بول اٹھا کہ یہ شخص ا پنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے ماں کو ماراکرتا تھا اور میں اس کو بہت روکا کرتا تھا یہ بری موت اسی کا نتیجہ ہے۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

