ماں کی نافرمانی
اصفہانی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ’’ترغیب‘‘ میں ایک نہایت دل دوز واقعہ نقل کیا ہے کہ حوشب رحمتہ اللہ علیہ ایک بار سفر میں ایک قبیلہ کے یہاں مہمان ہوئے جن کے قریب میں قبرستان تھا، جب عصر کا وقت ہوا تو اچانک ایک قبر شق ہوئی اور ایک آدمی جس کا سر گدھے کی شکل کا تھا نکلا اور گدھے جیسی آوازیں تین بار نکال کر پھر قبر میں چلا گیا۔۔۔ اس حیرت انگیز واقعہ کے متعلق حوشب رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے میزبانوں سے دریافت کیا تو انہوں نے بتلایا کہ ہمارے یہاں یہ ایک نوجوان تھا اور بے تحاشہ شراب پیتا تھا، اس کی ماں نہایت نیک اور پارسا بی بی تھیں، جب اس کا نشہ اُترتا تو وہ اس سے کہتیں کہ ارے نادان! تو مسلمان ہوکر کیا غضب کرتا ہے؟ شراب جو اسلام میں بالکل حرام ہے اس کو پیتا ہے، تو یہ نوجوان اپنی ماں سے کہتا کہ اری جا! ہر وقت گدھے کی طرح چلاتی رہتی ہے۔۔۔
بس اب جس دن سے یہ مرا ہے روزانہ شام کو عصر کے وقت گدھے کی شکل میں قبر سے نکلتا ہے اور تین مرتبہ یہی آوازیں لگا کر پھر اپنی قبر میں چلا جاتا ہے۔۔۔ (عیون الحکایات، ابن جوزی رحمتہ اللہ علیہ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

