مؤذن کا عشق میں مبتلا ہونا
مصر میں ایک مؤذن تھا۔۔۔۔۔ اس نے مسجد کے منارہ سے ایک عورت کو دیکھا۔۔۔۔۔ بدبختی سے وہ اس عورت پر عاشق ہوگیا۔۔۔۔۔ بے چین ہوکر اس عورت کے پاس گناہ کی نیت سے گیا مگر اس عورت نے اسے قبول نہ کیا اور ناکام و نامراد اس سے واپس کردیا۔۔۔۔۔ مؤذن نے اس سے واپسی پر یہ کہا کہ پھر میرے ساتھ نکاح کرلو کہ اب تو تمہارے بغیر مجھے کوئی چین نہیں آتا۔۔۔۔۔ وہ کہنے لگی کہ تم مسلمان ہو اور میں عیسائی اس لیے میرے والد تم سے نکاح کرنے پر ہرگزراضی نہیں ہوں گے۔۔۔۔۔ وہ مؤذن بولا! کہ میں عیسائیت کو تمہاری خاطر اختیارکرتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ عورت کہنے لگی کہ پھر اس صورت میں تمہاری بات والد صاحب مان ہی لیں گے۔۔۔۔۔ چنانچہ وہ مؤذن اس عورت کی خاطر عیسائی بن گیا۔۔۔۔۔ اس عورت کے گھر والوں نے مؤذن سے وعدہ کرلیا کہ وہ اب لڑکی کو تمہارے نکاح میں دیدیں گے۔۔۔۔۔ خدا تعالیٰ کی شان دیکھیں‘ اسی دن کی بات ہے کہ وہ کسی کام سے چھت پر چڑھا تو بدبختی سے اس کا پائوں پھسل گیا اور نیچے گرکر مرگیا‘ ہاتھ سے دین بھی گیا اور لڑکی بھی نہ ملی۔۔۔۔۔ (الزواجر)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

