لڑائی جھگڑوں سے نجات کا طریقہ(شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ اگر آج ہم لوگ اپنا یہ شیوہ بنالیں کہ جو کام کریں گے اللہ تعالیٰ کے لیے کریں گے تو بے شمار جھگڑوں اور شکایتوں سے نجات مل جائے اور ہم سکون میں آجائیں ۔ یہ ہمیں جو شکایت ہوتی ہے کہ میں نے فلاں کے ساتھ یہ معاملہ کیا تھا اور اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور اس نے اس کاکوئی بدلہ بھی نہیں دیا، یہ دل میں شکایت پیدا ہورہی ہے اور اس شکایت کے نتیجے میں تعلقات خراب ہورہے ہیں ، لڑائیاں ہورہی ہیں ، جھگڑے ہورہے ہیں لیکن آپ نے کسی کے ساتھ حسن سلوک کرنے سے پہلے یہ نیت اور تصور کرلیا کہ میں اس کے ساتھ جو کچھ حسن سلوک کروں گا وہ اس کے لیے نہیں کروں گا بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے کروں گا ، اگر وہ شکریہ ادا نہ بھی کرے اور اس کا کوئی بدلہ نہ بھی دے تو وہ ہم نے حسن سلوک اس کے لیے کیا ہی نہیںتھا ، ہم نے تو اللہ تعالیٰ کے لیے کیا تھا اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کے خاطر کیا تھا۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۲، صفحہ ۲۱۵)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

