لومڑی کی چالاکی اور تدبیر
علامہ دمیری رحمہ اللہ نے ایک صاحبِ علم کا واقعہ لکھا ہے کہ : ایک مرتبہ ہم یمن کا سفرکررہے تھے تو ہم نے توشہ دان کھانا کھانے کیلئے رکھا۔۔۔۔۔ اتنے میں مغرب کا وقت قریب آگیا تو ہم نے سوچا کہ نماز سے فراغت کے بعد کھانا کھائیں گے۔۔۔۔۔ تو ہم نے دستر خوان اسی حالت میں چھوڑ دیا اور نماز ادا کرنے لگے۔۔۔۔۔ دستر خوان پر پکی ہوئی دو مرغیاں تھیں۔۔۔۔۔ اتنے میں ایک لومڑی آئی اور ایک مرغی لے کر چلی گئی۔۔۔۔۔ جب ہم نماز سے فارغ ہوگئے تو افسوس کرتے ہوئے ہم نے سوچا کہ بس کھا چکے مرغیاں‘ اس حالت میں تھے کہ اچانک لومڑی مرغی جیسی کوئی چیز منہ میں دبائے ہوئے آئی اور رکھ دیا۔۔۔۔۔ چنانچہ ہم مرغی سمجھ کر لینے کیلئے دوڑے کہ شاید لومڑی واپس کررہی ہو۔۔۔۔۔ جیسے ہی لینے کیلئے گئے تو وہ لومڑی دستر خوان کے پاس جاکر دوسری مرغی بھی لے گئی اورہم جس کو مرغی سمجھ کر لینے کیلئے گئے تھے تو معلوم ہوا کہ وہ مرغی جیسی کھجور کی چھال بناکر لائی تھی۔۔۔۔۔(حیاۃ الحیوان)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

