لوازماتِ جود
۔۱۔خالصۃً للہ ہو۔ نیت کا جائزہ لیتا رہے۔
۔۲۔مستحق کے لیے ہو ۔ بے محل مفید نہ ہوگا۔
۔۳۔ بغیر سوال کے ہو۔ مساکین ہاتھ نہیں پھیلایا کرتے ، ان کے حلیے بشرے سے اندازہ لگانا چاہیے۔
۔۴۔ حسب ِ ضرورت ہو۔ اپنی خواہش کے مطابق نہیں۔
۔۵۔ کثرت سے دوام کے ساتھ ہو ۔ جذباتی ہو کر وقتی طور پہ کچھ سخاوت کی پھر بھول گئے تو کیا جود ہوا ؟
۔۶۔ مال کے ساتھ خاص نہیں بلکہ اپنا وقت، تدریس، نصیحت، خدمت، رہنمائی وغیرہ میں بھی سخاوت کی جاتی ہے۔
( ۲۰۱۹ء،درس صحیح بخاری،بمقام دارالحدیث، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

