لفظ ’’اللہ‘‘ کا کرشمہ

لفظ ’’اللہ‘‘ کا کرشمہ

خواجہ غلام حسن سواک رحمہ اللہ بڑے معروف بزرگ گزرے ہیں۔۔۔ان کا بڑا مشہور واقعہ ہے۔۔۔ اس واقعہ کے سینکڑوں لوگ گواہ موجو دتھے۔۔۔ ایک جگہ ہندو مسلمان اکٹھے رہتے تھے۔۔۔ ہندوئوں نے مقدمہ کر دیا اور جج نے ان کو عدالت میں بلوالیا۔۔۔ حضرت عدالت میں پہنچے جج سے پوچھا کہ مجھے کیوں بلایا۔۔۔ اس نے کہا کہ جی آپ پر مقدمہ یہ ہے کہ آپ نوجوان ہندوئوں کو زبردستی مسلمان بناتے ہیں۔۔۔ وہ بڑے حیران ہوئے۔۔۔ فرمانے لگے کہ میں زبردستی مسلمان بناتا ہوں؟ کہا ہاں: تو یہ کہہ کر وہ ہندوئوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ان میں سے جو آدمی قریب تھا۔۔۔ اس کی طرف دیکھ کر کہا ’’اللہ‘‘ ان کا ’’اللہ‘‘ کہنا تھا کہ اس ہندو نے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا۔۔۔ پھر دوسرے کی طرف متوجہ ہوئے پھر تیسرے کی طرف پانچ بندوں کی طرف اشارہ کر کے ’’اللہ‘‘ کا لفظ کہا اور پانچوں بندوں نے کلمہ پڑھا۔۔۔ جج نے یہ دیکھ کر انکا مقدمہ ہی خارج کر دیا۔۔۔ سینکڑوں لوگوں نے یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔۔۔ اس ’’اللہ‘‘ کے نام کی عجیب برکات ہیں۔۔۔
ہاں! ہمیں یہ نام لینا نہیں آتا۔۔۔ ذرا لیکر تو دیکھیں تب پتہ چلے گا، جب اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کہہ دیا ’’تبارک اسم ربک‘‘ برکت والا نام ہے تیرے رب کا‘‘ ہم پہلے یہ نام پکارنا تو سیکھیں پھر اسکی برکتیں دیکھیں گے، اللہ والے یہ ’’اللہ‘‘ کہنا سکھاتے ہیں۔۔۔ اس کو پہلے دل میں اتارنا پڑتا ہے پھر یہ دل سے نکلتا ہے تو اسکی ایک تاثیر ہوتی ہے۔۔۔ ’’دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے۔۔۔‘‘ (مختصر پر اثر )

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more