لایعنی امور کے چھوڑنے کی ترغیب
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے: اسلام کی خوبی یہی ہے کہ آدمی لایعنی باتوں کو ترک کر دے۔
اس حدیث کی تشریح میں ارشاد فرمایا کہ افعال کی تین قسمیں ہیں: (۱) وہ کام جو نافع ہیں دنیا یا دین میں تو ان کو ضرور کرلینا چاہئے مگر شرط یہ ہے کہ جو امور دنیا میں نافع ہوں شریعت میں ان کی اجازت ہونی چاہئے ورنہ وہ کام مضر آخرت ہونے کی وجہ سے ناجائز ہو جائیں گے۔
(۲) وہ کام جو مضر ہیں دنیا یا آخرت میں ان کا ترک ضروری ہے۔ (۳) وہ امور جن میں نہ دنیا ودین کا نفع ہے نہ ترک میں ان دونوں کا ضرر ہے، یہ قسم لا یعنی ہے۔ حدیث میں اسی قسم کے افعال کو چھوڑنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

