قوانین کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ قوانین دو قسم کے ہیں ۔ ایک تو وہ جن میں محض ہار جیت ہو جیسے مال کے قوانین سو اوّل تو ان کا جاننا بھی ضروری ہے کہ ان میں جلب ِ منفعت اور ورعِ مضرت (نفع حاصل کرنا اور نقصان سے بچنا) ہے لیکن اگر ان کو نہ دیکھا جائے تو زیادہ ضرر نہیں کیونکہ ہار جانا خسارہ ہے جرم نہیں ۔ دوسرے وہ قوانین ہیں کہ ان کی خلاف ورزی جرم اور بغاوت ہے ، اس کا سیکھنا واجب ہوتا ہے خواہ پڑھ کر یا پوچھ کر جیسے ایک تاجر کے لیے ہے کہ اس سے رکے ۔ اسی طرح ہم لو گ خدا کی عملداری سے ایک منٹ کے لیے باہر نہیں ہوسکتے اور حق تعالیٰ کے کچھ قوانین ہیں ۔ مثلاً خرید و فروخت اور سود، معاملات اور معاشرت وغیرہ (کے مسائل) سے تمام قرآن شریف بھرا پڑا ہے۔ تو اب بغیر قانون سیکھے چارہ نہیں۔ (دو قسمیں، صفحہ ۱۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

