قناعت اختیار کر اور ذلت سے محفوظ رہ
دو بھائی تھے ایک بادشاہ کی نوکری کرتا تھا اور دوسرا قوت بازو سے کھاتا ۔۔۔۔۔ ایک مرتبہ اس تونگر نے فقیر سے کہا کیوں نوکری نہیں کرتا۔۔۔۔۔ تاکہ کام کرنے کی تکلیف سے نجات پا لیتا۔۔۔۔۔ جواب دیا: تو کیوں کام نہیں کرتا‘ تاکہ نوکری کی ذلت سے رہائی پا لیتا۔۔۔۔۔ عقلمندوں نے کہا ہے جو کی روٹی کھانا اور (عزت سے) بیٹھنا بہتر ہے زریں پیٹی کمر پر باندھے اور خدمت میں کھڑے رہنے سے۔۔۔۔۔
ہاتھ سے گرم چونا ملانا
بہتر ہے امیر کے سامنے سینہ پر ہاتھ باندھنے سے
قیمتی عمر اسی میں صرف ہو گئی
کہ گرما میں کیا کھائوں اور سرما میں کیا پہنوں
ابے بے شرم پیٹ! ایک روٹی پر قناعت کر
تاکہ خدمت کے لئے جھکنا نہ پڑے
(گلستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

