قطبی پڑھ کر ایصال ثواب
حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن صاحب رحمہ اللہ کے پاس ایک شخص اپنے کسی عزیز کے ایصال ثواب کرانے کے لئے آئے۔۔۔۔ حضرت شیخ الہند رحمۃ اللہ علیہ اس وقت ’’ قطبی‘‘ (منطق کی درسی کتاب) کا سبق پڑھا رہے تھے۔۔۔۔ فرمایا کہ ’’ ہم یہ قطبی کا سبق پڑھ کر تمہارے عزیز کے لئے ایصال ثواب کر دیں گے۔۔۔۔‘‘ انہوں نے تعجب سے پوچھا کہ ’’ حضرت ! قطبی پڑھ کر ایصال ثواب؟ ایصال ثواب تو قرآن کریم یا بخاری شریف وغیرہ پڑھ کر ہوتا ہے۔۔۔۔‘‘حضرت نے جواب میں فرمایا کہ ’’ ہمارے نزدیک قطبی میں اور بخاری میں کوئی فرق نہیں۔۔۔۔ اس لئے کہ بخاری شریف پڑھنے سے جو مقصود ہے۔۔۔۔ قطبی پڑھنے سے بھی وہی مقصود ہے۔۔۔۔ (یعنی اللہ کی رضا)اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے کہ جو ثواب بخاری شریف پڑھنے سے ملتا ہے۔۔۔۔ وہی ثواب قطبی پر بھی عطا فرمائیں گے۔۔۔۔ اگر نیت درست ہو۔۔۔۔‘‘(انمول موتی جلد۶)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

