قرآن کے گلشن میں طواف
ایک مرتبہ ہم حج پہ تھے اور حضرت قاری فتح محمد رحمۃ اللہ علیہ اسی سال حج پہ تشریف لائے۔ وہ جب طواف کرتے تو ان کے ایک طرف پانچ، دس حافظ ہوتے تھے اور دوسری طرف بھی پانچ، دس حافظ ہوتے تھے اور یہ سارے آٹھ، دس بندے قرآن پڑھ رہے ہوتے اورحضرت نابینا تھے، وہ ان کا قرآن سن رہے ہوتے اور ان کو لقمہ دے رہے ہوتے۔ یہ ان کا طواف ہوتا تھا ما شاء اللہ قرآن کے گلشن میں طواف کیا کرتے تھے۔
ان کی عادت تھی کہ جو ان سے ملنے آتا اس سے قرآن سنتے تھے۔ ایک مرتبہ ڈپٹی کمشنر صاحب ملنے آ گئے۔ حضرت نے ان سے بھی فرمایا کہ مجھے سورۃ اخلاص ہی سنا دو۔
ڈی سی صاحب کو بھی سورۃ اخلاص سنانی پڑلی
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

