قرآن کی شفائیت

قرآن کی شفائیت

ایک صاحب کا بچہ حضرت والا ؒکے پاس پڑھا کرتا تھا انہوں نے بیمار ی کی وجہ سے گھر سے بھیجنے کی تاخیر کی ،ملاقات پر آپ نے فرمایا بیماری کی وجہ سے کیوں تاخیر کی ؟میرا تجربہ ہے کہ قرآن مجید شفاء ہے اور حدیث میں بھی ہے مَنْ لَّمْ یَشْتَفِ بِا لْقُرْاٰنِ لَا شَفَاہُ اللّٰہُ جو قرآن کریم سے شفاء حاصل نہ کرے اللہ اسے شفاء نہ دے ۔ اسلئے اگر طالب علم بیماری میں بھی پڑھنا نہ چھوڑے تو ان شاء اللہ ببرکت قرآن حکیم بیماری خود بخود ختم ہو جائے گی فرمانے لگے میں گذشتہ سال بیمار ہو گیا تمام ڈاکٹروں سے علاج کرایا کوئی افاقہ نہ ہوا ۔معالج مایوس ہو گئے ۔ میں نے کہامجھے مدرسے چھوڑآئو چنانچہ ایک دن کچھ تکلیف رہی دوسرے دن پڑھانے کے خوب قابل ہو گیا ۔ الحمدللہ میرا تجربہ ہے کہ قرآن شریف شفاء ہے مدرس کتنا ہی بیمارہو قرآن کریم کی تدریس ہر گز نہ چھوڑے ان شاء اللہ جلد شفا ہو گی ۔ (مقدمہ متشابہات القرآن)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more