قرآن کریم کی برکت
ایک مسلمان امریکہ کی کسی کمپنی میں ملازم تھا دفتر میں کام کرنے والوں میں ایک عیسائی لڑکی بھی تھی اس کا اس عیسائی امریکی لڑکی سے تعلق بن گیا اور محبت کا یہ تعلق اتنا بڑھا کہ اس لڑکے نے یہ محسوس کیا کہ اب میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔
چنانچہ لڑکے نے لڑکی کے والدین کو پیغام نکاح دیا تو انہوں نے کہا کہ ہم عیسائی ہیں اگر تمہیں ہماری لڑکی اس قدر پسند ہے تو تمہیں بھی قربانی دینا پڑے گی کہ اسلام اور اپنے مسلمان عزیز و اقارب حتی کہ دوست احباب کوبھی خیر باد کہنا پڑے گا یہ مسلمان نوجوان اپنے جذبات میں اس قدر مغلوب تھا کہ اس نے تمام شرائط قبول کرتے ہوئے عیسائیت کو قبول کرلیا اوراس عیسائی لڑکی سے شادی کرلی، اب امریکہ میں مقیم اس کے عزیز و اقارب اور دوست احباب جو کہ مسلمان تھے وہ بڑے پریشان کہ ہمارا مسلمان بھائی ایک لڑکی کی خاطر مرتد ہو گیا تو انہوں نے اس کی اصلاح کی کوشش کی لیکن بے سود۔
اسی حالت میں تین چار سال گزر گئے۔ ایک دن کمیونٹی کی مسجد کے امام صاحب نے نماز فجر کے لئے مسجد کا دروازہ کھولا تو دیکھا کہ وہی نوجوان آیا اس نے وضو کیا اور سنتوں کے بعد نماز کے لئے بیٹھ گیا۔ امام صاحب اسکی اس اچانک تبدیلی سے بڑے مسرور بھی ہوئے اور حیران بھی ۔نماز کے بعد اس نوجوان نے اپنی آپ بیتی سنائی کہ میں نے عیسائی لڑکی کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان اور ضائع کردیا۔ میرے گھر میں قرآن کریم کا ایک نسخہ تھا عیسائیت قبول کر لینے کے باوجود میں کبھی کبھی اسکی زیارت کر لیا کرتا تھا کہ یہ میرے مولیٰ میرے اللہ کا کلام ہے اور اندر ہی اندر خود کو ملامت بھی کرتا۔ ایک دن میں گھر آیا اور میں نے وہ جگہ دیکھی جہاں قرآن کریم رکھا ہوتا تھا لیکن اس دن مجھے قرآن کریم نظر نہ آیاتو میں نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ یہاں ایک کتاب ہوا کرتی تھی وہ کہاں ہے ؟
اس نے کہا میں نے گھر کی صفائی کی ہے اور غیر ضروری چیزوںکو نکال دیا ہے۔ میں نے پوچھا کیا اس کتاب کو بھی؟ اس نے کہا ہاں میں وہاں سے پلٹا اور سٹور سے قرآن کریم کو اٹھا لایا۔ لڑکی نے جب دیکھا کہ خاوند کو اس عربی کتاب سے اس قدر والہانہ عقیدت ہے تووہ بولی اس گھر میں یہ کتاب رہے گی یا میں رہوں گی۔ یہ لمحہ میری زندگی کا عجب وقت تھا میں نے اپنے دل سے پوچھا کہ تو نے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے وہ کچھ کر لیا ہے جو تجھے نہیں کرنا چاہئے تھا۔ آج تیرا رشتہ پروردگار سے ہمیشہ کے لئے ٹوٹ جائے گا اب تو فیصلہ کرلے کہ اس لڑکی کے ساتھ رہنا ہے یا اپنے پروردگار کو فوقیت دینی ہے۔ جب میں نے سوچا تو دل نے یہی پکارا کہ نہیں میں اپنے پروردگار سے کبھی نہیں کٹ سکتا۔ سو میں نے اس عیسائی لڑکی کو طلاق دیدی اور خود دوبارہ کلمہ پڑھ کرمسلمان ہو گیا ہوں۔
سچ ہے کہ قرآن کریم کی صرف زیارت کس قدر مفید ہے تو سوچئے اس عظیم کتاب کو پڑھنا، سمجھنا اور اس پرعمل کرنا کس قدر مبارک اور پرتاثیر کام ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنی اور اپنی کتاب قرآن کریم کی محبت کا وہ حصہ عطا فرمادے جو ہماری زندگی میں دینی انقلاب کا ذریعہ بنے۔ آمین
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

